سانحہ پشاور، وزیردفاع کا ’ضرب عضب‘ جاری رکھنے کا اعلان

سانحہ پشاور، وزیردفاع کا ’ضرب عضب‘ جاری رکھنے کا اعلان
سانحہ پشاور، وزیردفاع کا ’ضرب عضب‘ جاری رکھنے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیردفاع نے فاٹامیں شرپسندوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ’ضرب عضب‘ جاری رہے گا ، دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ یادرہے کہ پشاور دھماکے کے بعد ’ضرب عضب ‘ پر سوال اُٹھناشروع ہوگئے تھے اور خیال کیاجارہاتھاکہ یہ حملہ ضرب عضب کے دوران ہونیوالی کارروائی کا ردعمل ہوسکتاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں