حملہ آور غیرملکی ، عربی بول رہے تھے : عینی شاہد

حملہ آور غیرملکی ، عربی بول رہے تھے : عینی شاہد
حملہ آور غیرملکی ، عربی بول رہے تھے : عینی شاہد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے وارسک روڈ پر دہشتگردوں نے سکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت125سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ریسکیو کرائے گئے ایک طالبعلم نے بتایاکہ دہشتگرد غیر ملکی لگ رہے تھے اور عربی میں بات چیت کر رہے تھے ، اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس پر استاد نے دروازے بند کرادیئے تاہم حملہ آور دروازے توڑ کر اندرداخل ہوگئے ، فائرنگ کے بعد طلباءکو تشدد کانشانہ بناناشروع کردیا۔حملہ آوروں نے سکول کے اندر مختلف جگہوں پر مورچے سنبھال لیے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے۔اِسی دوران فورسز اندر پہنچ گئیں اورپھنسے طلباءو اساتذہ کو باہر نکالنا شروع کردیا۔

مزید : پشاور