دہشتگردوں کو آخری چار بلاکس تک محدود کردیا: آئی ایس پی آر

دہشتگردوں کو آخری چار بلاکس تک محدود کردیا: آئی ایس پی آر
دہشتگردوں کو آخری چار بلاکس تک محدود کردیا: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہاہے کہ سکول کے تین بلاک کلیئرکردیئے گئے ہیں اور دہشتگرد اب آخری چار بلاکس تک محدود ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران پانچ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اُتاردیاہے ، ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ کمانڈوز نے مزید دو بچوں اور سٹاف کے دوممبران کا بحفاظت باہرنکال لیاہے ۔

یادرہے کہ وارسک روڈ پر دہشتگردوں نے سکول پر اُس وقت حملہ کردیا جب وہاں ڈیڑھ ہزار کے قریب بچے موجود تھے ۔حملے کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں ۔

مزید : راولپنڈی