دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا:نواز شریف

دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا:نواز شریف
دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا:نواز شریف

  

پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی ختم ہونے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔انہوں نے پشاور گونر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

پشاور کے سکول میں حملہ ،خاتون ٹیچر اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 126بچے شہید،اساتذہ سمیت کئی زخمی، خیبرپختونخواہ حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ

ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اوردہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جار ی رہے گا ۔پاک فوج کو حکومت کی ضرب عضب میں مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کوبھی فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں