سانحہ پشاور، پنجاب حکومت کا شہیدوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان

سانحہ پشاور، پنجاب حکومت کا شہیدوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا ...
سانحہ پشاور، پنجاب حکومت کا شہیدوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان

  

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 5لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادتوں پر پنجاب میں پرچم سر نگوں رہے گا ۔انہوں نے شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے لیے پانچ پانچ لاکھ اور زخمی ہونے والوں کے لیے دو دو لاکھ فوری امداد کا اعلان کیا ہے ۔

پشاور کے سکول میں حملہ ،خاتون ٹیچر اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 126بچے شہید،اساتذہ سمیت کئی زخمی، خیبرپختونخواہ حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ

ان کا کہنا تھا کہ بچے ملک کا سرمایہ تھے جنہیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے اور پاک فوج ان دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے ہی دم لی گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسی بھی نا خوشگوار سے بچنے کے لیے سکولوں اور کالجوں میں سیکیورٹی سخت کرنے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں