سانحہ پشاور، بھارت سمیت عالمی برادری کا دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

سانحہ پشاور، بھارت سمیت عالمی برادری کا دلی دکھ اور افسوس کا اظہار
سانحہ پشاور، بھارت سمیت عالمی برادری کا دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت میں واقع سکول میں دہشتگردوں کے حملے کی وجہ سے جہاں ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے ،وہیں تعلیمی ادارے میں دہشتگردوں کے حملے نے عالمی دنیا کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے ، وزیراعظم آزادکشمیر، بھارتی وبرطانوی وزیراعظم نے بھی دہشتگردوں کے سکول میں حملے کی بھرپور مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید،بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے اپنے بیانات میں کہاہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی وہ پرزورمذمت کرتے ہیں ، تعلیمی ادارے میں جانیوالے بچوں پر دہشتگردوں کے حملے کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں عالمی برادری پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے ۔

دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : بین الاقوامی