سانحہ پشاور: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردار منظور کر لی گئی

سانحہ پشاور: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردار منظور کر لی گئی
سانحہ پشاور: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردار منظور کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد بچوں کی ہلاکت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرار دادحکومتی ارکان کی جانب سے پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندانوں کے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر والے افراد ملکر دہشت گردوں کے خلاف رائے عامہ ہموار کریں اور ایسی بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنائیں۔

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس تین دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

خیبرپختونخواہ حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -