سانحہ پشاور پر میراد ل خون کے آنسو رو رہا ہے :الطاف حسین

سانحہ پشاور پر میراد ل خون کے آنسو رو رہا ہے :الطاف حسین
سانحہ پشاور پر میراد ل خون کے آنسو رو رہا ہے :الطاف حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سکول میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد سکول میں داخل ہو ئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں بچوں کی لاشیں دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو رو رہاہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ان سے ان کے اپنے بچے چھین لیے گئے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردوں کاقلع قمع کرنے کے لیے گول میز کانفرنس بلائیں ،سکولوںکو باڑیں لگا کریں کیونکہ یہ بچے ملک کا مستقبل ہیں انھوں نے ملک کا کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب کو قومی یکجہتی کا مظاہر ہ کرناچا ہیے کیونکہ آج کاتاریخ پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم ہے یہ کھبی نہیں بھلایا جاسکتا اور آج ہی کے دن پاکستان دو لخت ہو اتھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں