یہ وقت ذاتی اختلافات بھلا کر دشمنوں کے خلاف یکجا ہونے کا ہے : شہباز شریف

یہ وقت ذاتی اختلافات بھلا کر دشمنوں کے خلاف یکجا ہونے کا ہے : شہباز شریف
یہ وقت ذاتی اختلافات بھلا کر دشمنوں کے خلاف یکجا ہونے کا ہے : شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سانحہ پشاور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر پورا ملک غمزدہ ہے اور اس سانحے کے باعث ہر ایک کی آنکھ اشک بار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو پنجاب کی عوام کے احساسات پہنچائے ہیں۔یہ وقت ذاتی اختلافات بھلا کر دشمنوں کے خلاف یکجا ہونے کا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی اور آج کا یہ سانحہ اسی کا رد عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اب ہمیں دہشت گردوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز شریف نے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ سرکاری عمارات پر پاکستانی پرچم کو بھی سر نگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں