دہشتگردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا، ہمارا عزم نئی بلندیوں پر پہنچ گیا: جنرل راحیل شریف

دہشتگردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا، ہمارا عزم نئی بلندیوں پر پہنچ گیا: ...
دہشتگردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا، ہمارا عزم نئی بلندیوں پر پہنچ گیا: جنرل راحیل شریف

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آ ج بزدل دہشت گردوں کی طرف سے قوم کے دل کو نشانہ بنایاگیا ہے جس میں معصوم جانوں کے ضیاع پرگہرا صدمہ ہوا ہے مگر اس حملے بعد بھی ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا بلکہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔ آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہنگامی طور پر پشاور پہنچنے کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں اور آج بہادر افواج کی طرف سے بزدل حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

سانحہ پشاور پاکستان کی ناکامی، وقت آ گیاکہ ساری قوم ایک ہو جائے: عمران خان

مزید : قومی /اہم خبریں