بھارت کو اسی کی سرزمین پر پچھاڑنے والے ہاکی کے شیر وطن واپسی پر رکشہ ڈھونڈتے رہے

بھارت کو اسی کی سرزمین پر پچھاڑنے والے ہاکی کے شیر وطن واپسی پر رکشہ ڈھونڈتے ...
بھارت کو اسی کی سرزمین پر پچھاڑنے والے ہاکی کے شیر وطن واپسی پر رکشہ ڈھونڈتے رہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( محمد اعیان اسلم ) چیمپئنز ہاکی ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔پاکستان نے بھارت کو سیمی فائنل میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی اور بھارت کو اسی کی سر زمین پر دھول چٹا دی اور قوم کے دل جیت لیے۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں بدقسمتی سے پاکستان جرمنی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوا لیکن چاندی کے تمغے جیت کر وطن واپس پہنچا۔

وطن واپسی پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ان کے استقبال کے لیے خاص تقریب کا انعقاد کیااورانہیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔یہاں تک تو سب اچھا لگ رہا تھا اور قوم کے یہ ہیرو انتہائی فخر کے ساتھ سینہ تان کر کھڑے تھے لیکن جیسے ہی یہ تقریب اختتام کو پہنچی تو قومی کھلاڑیوں کو واپس گھر جانے کی فکر ہوئی ۔بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل کر عزت سے واپس آنے والے کھلاڑی کسی گاڑی میں گھروں کو واپس نہیں گئے بلکہ اس میں سے بیشترسڑک پر کھڑے ہو کر رکشہ تلاش کرتے رہے۔کچھ کھلاڑی اپنے دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھ کر گھر وں کو روانہ ہوئے جبکہ کچھ پیسوں کی کمی کے باعث لوکل بس کا انتظار کرتے رہے۔دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے اور بھارت کی سرزمین پر اعصاب شکن جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں کی اتنی ’زبردست عزت افزائی‘ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ایک ایسی ٹیم جو انتہائی نامصائب حالات میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی اس کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی تعجب کی بات ہے۔

چیمپینزٹرافی کا بانی پاکستان ہے،جاننے کے لئے کلک کریں

مزید : کھیل /اہم خبریں