انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ،چار وکٹوں کے نقصان پر73رنز بنا لیے ہیں

انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ،چار وکٹوں کے نقصان پر73رنز بنا لیے ہیں
انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ،چار وکٹوں کے نقصان پر73رنز بنا لیے ہیں

  

کولمبو (مانیٹر نگ ڈیسک)سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 302سکور کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈنے  چار وکٹوں کے نقصان پر 73رنز بنالیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے ایم ایم علی اور اے ڈی ہیلز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغا زکیامگرایم ایم علی زیادہ دیر کریز پر رک نہ پائے اور سفرسکور پر دلشان کی گیند کا نشانہ بنے ،اے ڈی ہیلز بھی سات سکور کے ساتھ پولین لوٹ گئے ، اے این کوک نے ہیلز کے بعد میدان میں اتر کر اپنی کلائیوں کے زور کی آزمائش کی لیکن 32سکور ہی بنانے میں کامیاب ہو سکےاورٹیلر بھی 1سکور کے ساتھ پولین لوٹ گئے جبکہ جے ای روٹ 28کے ساتھ اورمورگن 3سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا نے ٹا س جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 303رنز کا ہدف دے دیا۔سری لنکن بیٹسمینوں نے انگلینڈ کے باولرزکو دن میں تار ے دکھاتے ہوئے پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے جبکہ دلشان نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے سینچری مکمل کی اورپریرا نے 54رنز بنائے جبکہ میتھیوز 55سکور کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

مزید : کھیل