وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو محافظ زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڑ پر وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں ان کے دو محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر مقام اس دھماکے میں محفوظ رہے۔ واضح رہے آ ج ہی پشاور کے ایک مقامی سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 129 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دہشتگردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا، ہمارا عزم نئی بلندیوں پر پہنچ گیا: جنرل راحیل شریف