پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے سوگ میں چوتھا ون ڈے سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے

پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے سوگ میں چوتھا ون ڈے سیاہ پٹیاں باندھ کر ...
پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے سوگ میں چوتھا ون ڈے سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے

  

ابو ظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ پشاور کے بعد کھیل کے میدانوں کی فضا بھی سوگوار ہو گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سوگ کے طور پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کھلاڑی میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کریں گے۔آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہو گا لیکن پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے پیش نظر سیاہ پٹیاں باندھ کر سوگ منائیں گے۔

سانحہ پشاور ، عمران خان پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے

مزید : کھیل /اہم خبریں