امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا سانحہ پشاور کے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا سانحہ پشاور کے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ
امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا سانحہ پشاور کے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کی طرف سے عطیہ کردہ خون سانحہ پشاور کے زخمی بچوں کے علاج معالجے میں استعمال کیا جائے۔ واضح رہے پشاور میں سکول پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی میں 129افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد بچے شدیدزخمی ہوئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں