سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے انتہائی اہم خبر

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے انتہائی اہم خبر
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے انتہائی اہم خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (الجوازات) نے واضح کردیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ سے کوئی بھی خدمات حاصل کرنے کیلئے غیر ملکیوں کیلئے لازمی ہے کہ ان کے فنگر پرنٹ رجسٹر ہوچکے ہوں اور اس کی عدم موجودگی میں انہیں ایمرجنسی خدمات بھی فراہم نہیں کی جائیں گی۔ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ لیفٹیننٹ کرنل احمد فہد کے مطابق فنگر پرنٹ رجسٹر کروانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر 2014ءہے جبکہ اقامہ کی تجدید کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21 جنوری 2015ءہے۔

ائیر لائن نے عرب باشندے کے لیے انوکھی ترین سروس متعارف کروا دی تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں فنگر پرنٹ رجسٹریشن کروائیں ورنہ انہیں الجوازات ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوئی بھی خدمات فراہم نہ کی جائیں گی۔ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں ایگزٹ اور ری اینٹری ویزا کی درخواست پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی فنگر پرنٹ رجسٹریشن ہوچکی ہے یا نہیں تو محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ moi.gov.sa وزٹ کریں اور e-services کے بٹن پر کلک کرکے مزید معلومات حاصل کریں۔