سانحہ پشاور ، آصف علی زرداری کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے سانحہ پشاور پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی مذمت کے لیے کوئی بھی الفاظ کافی نہیں ہیں۔اس سانحہ کی پاکستان پیپلز پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ حملے قوم اور فورسز کے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو محافظ زخمی