عزم بلند ہے، بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

عزم بلند ہے، بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے: وزیر اعظم نواز شریف
عزم بلند ہے، بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد کوئی وجہ نہیں دہشت گردوں کے ساتھ نرمی روا رکھی جائے، حملے بعد بھی ہماری قوم کا عزم بلند ہے ، ہم دہشتگردوں کیلئے زمین کو تنگ کر دیں گے اور اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دہشتگردوں کے مکروہ مقاصد کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم میں تقسیم کی لکیر ختم مٹا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کی اگلی نسل کا خون بھی مادر وطن کیلئے بہہ رہا ہے۔

سانحہ پشاور ، عمران خان پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -