دادی کی لاش ایک سال تک مردہ خانے میں پڑی رہی، خاندان والے کسی اور کو دفنا آئے

دادی کی لاش ایک سال تک مردہ خانے میں پڑی رہی، خاندان والے کسی اور کو دفنا آئے
دادی کی لاش ایک سال تک مردہ خانے میں پڑی رہی، خاندان والے کسی اور کو دفنا آئے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا سے رخصت ہوجانے والوں کو عزت وتکریم سے دفنانا اور ان کی قبروں پر گاہے گاہے جاتے رہنا لواحقین کے ٹوٹے ہوئے دلوں کیلئے بڑے سہارے کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ایک امریکی خاندان نے اپنی دادی کی بجائے غلطی سے کسی اور خاتون کو دفنا دیا اور پھر ایک سال بعد پتا چلا کہ دادی تو ہسپتال کے سرد خانے میں پڑی گل سڑ رہی ہے۔

بیوی کی شوہر کو شرمناک طریقے سے مارنے کی کوشش

پچانوے سالہ خاتون لیاہ لہرر ایک سال قبل دنیا سے رخصت ہوئیں لیکن ہسپتال نے خاندان کو ایک اور خاتون 71سالہ ربیکا ایلپر کی لاش تھمادی۔ روتے پیٹتے خاندان نے دادی کو آخری آرامگاہ پہنچادیا لیکن ایک سال بعد ایک تفتیش سے معلوم ہوا کہ خود کشی کرنے والی خاتون ربیکا کی لاش غائب ہے۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ربیکا کو دادی سمجھ کر دفنا دیا گیا ہے جبکہ بیچاری دادی کی لاش ایک سال سے مردہ خانے میں پڑی تھی۔ یہ حقیقت معلوم ہونے پر دادی کے لواحقین شدید صدمے کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یوں لگتا ہے کہ وہ ایک دفعہ دوبارہ دادی کی موت کے صدمے سے دوچار ہیں۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس