سانحہ پشاور ، آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات

سانحہ پشاور ، آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات
سانحہ پشاور ، آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان سانحہ پشاور کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے ۔اس ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں سانحہ پشاور سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس سانحے نے قوم کو نیا عزم دے دیا ہے۔جبکہ میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سن لیں ، ہم اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا سانحہ پشاور کے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ, تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

 

مزید : پشاور /اہم خبریں