وہ مشہور شخصیات جنہوں ںے اسلام قبول کیا
ممبئی(نیوزڈیسک)اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جسے اس کی حقانیت کا اندازہ ہو جاتا ہے تو وہ اس سے دور نہیں رہ پاتا۔ کئی اہم شخصیات نے اسلام ناصرف قبول کیا بلکہ بعد میں اس کی ترویج میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آئیے آج ہم آپ کو چند ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
یوان شنکر راجہ
بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے کم عمرمیزک کمپوزر ایک ہندو علیار راجہ کے ہاں پیدا ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کاوالد بہت ہی وہمی قسم کا انسان تھا اور اگر کبھی ایک گلاس بھی ٹوٹ جاتا تو وہ اسے بدقسمتی مانتے ہوئے پنڈت کو بلا لیتا۔اس کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ بہت بے چین ہو گیا تھا اور ہر وقت سکون کی تلاش میں رہتا تھا۔ اس کے ایک دوست نے جوحال ہی میں مکہ معظمہ سے ہو کر آیا تھا، نے اسے ایک جائے نماز اور قرآن پاک کا تحفہ دیا۔ یوان نے قرآن پاک کا مطالعہ اس کے ترجمے کے ساتھ شروع کیا ۔اس کا کہنا ہے کہ جوں جوں وہ قرآن پڑھتا جا رہا تھا اس کے اندر مثبت تبدیلیاں آرہی تھیںاور اس کا تعلق اللہ کے ساتھ بنتا جا رہا تھا،اس دوران اس نے نماز بھی سیکھنی شروع کردی اور آخر کار وہ خوش قسمت لمحہ آیا جب جنوری 2014ءمیں اس نے باقاعدہ اسلام قبول کرلیا۔اس کا کہنا تھا کہ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اسلام قبول کرنے میں اس کی والدہ کا بہت کردار ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ اس کی والدہ نے اس کا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ یوان میں چاہتی ہوں کہ تم اسلام قبول کرو۔
دھرمیندر
بھارتی فلم انڈسٹری کے خوبصورت اداکاروں میں سے ایک دھرمیندر ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوا۔ اس نے پرکاش کور سے شادی کر رکھی تھی لیکن پھر اسے ہیما مالنی سے محبت ہو گئی لیکن ایک مشکل تھی کہ ہندو میرج ایکٹ کے تحت وہ شادی نہیں کرسکتا تھا لہذا دوسری شادی کرنے کے لئے اس نے 1979ءمیں اسلام قبول کر لیا۔اس کے اس عمل سے بھارت میں کافی ہنگامے بھی ہوئے لیکن اس نے دوسری شادی کر لی اور آج بھی دو فیملیز کے ساتھ رہتا ہے ۔
شرمیلا ٹیگور
سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کوحال ہی میں بھارت کے ایک بڑے اعزاز’پدما بھوشن‘سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئیں لیکن پھر ایک کرکٹر منصور علی خان سے انہی محبت ہوگئی اور انہیں کہ کہنے پر اسلام قبول کیا اور پھر شادی کرلی۔ شادی کے بعد ان کا نام عائشہ بیگم رکھا گیا۔ نواب منصور علی خان سے ان کے تین بچے سیف، سبااور سوہا ہیں۔
اے آر رحمان
ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والے اے آر رحمان نے میوزک کی دنیا میں بہت نام کمایا ہے اور ان کا شمار بھارت کے چوٹی کے موسیقاروں میں ہوتا ہے۔ اے آر رحمان کی چھوٹی بہن شدید بیمار تھی اور وہ اس کی صحت کے لئے در بدر پھر رہا تھا لیکن جب اسلام قبول کیا تو اس کی بہن ٹھیک ہوگئی اور اس نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ ہندو گھرانے میں شادی سے قبل اس کی والدہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔
امریتا سنگھ
فلم ’بے تاب‘ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کرنے والی امریتا سنگھ ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئی لیکن پھر سیف علی خان سے شادی سے پہلے اس نے اسلام قبول کیا۔سیف علی خان سے اس کے دو بچے بھی ہیں جن میں سے ایک بیٹا ابراہیم اور ایک بیٹی ہے۔
مائیکل جیکسن
دنیا کے سب سے مشہور گلوکار مائیکل جیکسن کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے مرنے سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا اور اس کا اسلامی ناک ’میکائیل‘ تھا۔کہا جاتا ہے کہ ایک سادہ سی تقریب میں اس نے اپنے دوست کے ہاں اسلام قبول کیا تھا۔اس کے پروڈیوسر ڈیوڈوارنس بائے نے اسے اسلام قبول کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ مائیکل اس طرح ایک اچھا انسان بن سکتا ہے۔