کلیئرنس کے بعد آرمی پبلک سکول میں ایک اور دھماکہ

کلیئرنس کے بعد آرمی پبلک سکول میں ایک اور دھماکہ
کلیئرنس کے بعد آرمی پبلک سکول میں ایک اور دھماکہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی سفاکی کا نشانہ بننے والی سکول کی کلیئرنس کے بعد ایک بار پھر عمارت کے اندر سے شدید دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آ ئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کی پریس کانفرنس کے بعد بھی آرمی پبلک سکول سے ایک بچی کی لاش ملی جس کو ہسپتال میں منستقل کرنے کیلئے جونہی ایمبولینس سکول کی عمارت سے باہر نکلی تو ایک اور زوردار دھماکہ سنا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز پانچ کلومیٹر دور تک سنائی دی۔ اس دھامکے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے اندر ابھی مزید بھی دھماکہ خیز مواد موجود ہو سکتا ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں