یہ وقت محض متاثرین کی امداد اور مذمتی بیانات سے آ گے بڑھنے کا ہے: عمران خان کا پیغام
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تحریک طالبان پاکستان کی شدیدمذمت کرتے ہیں جس نے آ ج سکول میں معصوم بچوں کی شہادتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، یہ وقت محض متاثرین کی امداد کرنے اور مذمتی بیانات سے آ گے بڑھنے کا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس غیر انسانی واقعے کے بعد تمام سیاسی و عسکری قیادت سمیت تمام وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ہی پیج پر ہونی چاہئیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈی چوک میں آج جاں بحق ہونے والے بچوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی جس میں شرکت کی استدعا ہے۔