دہشت گردی کے واقع پر بہت دکھ ہے : نریندر مودی کا نواز شریف کو فون

دہشت گردی کے واقع پر بہت دکھ ہے : نریندر مودی کا نواز شریف کو فون
دہشت گردی کے واقع پر بہت دکھ ہے : نریندر مودی کا نواز شریف کو فون

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیو دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فون کر کے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے پر بہت دکھ ہوا ہے اور اس غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میرا دل بے گناہوں کی موت پر انتہائی غمزدہ ہے اور اگر اس صورتحال میں پاکستانی عوام کے لیے کچھ کر سکوں تو میرے لیے اطمینان کا باعث ہو گا۔بھارتی وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سانحہ پشاور کے سوگ میں ملک بھر کے سکولوں سے اپیل کی ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی جائے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں