سانحہ پشاور میں ملوث تمام سات دہشتگردوں کی تصاویر جاری

سانحہ پشاور میں ملوث تمام سات دہشتگردوں کی تصاویر جاری
سانحہ پشاور میں ملوث تمام سات دہشتگردوں کی تصاویر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے سات دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سات دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کر کے 132بچوں سمیت 141 کو شہید کر دیا تھا۔ تمام دہشت گرد حلیے سے غیر ملکی معلوم ہوتے ہیں ۔ سکول کے طلباءکی طرف سے ان دہشت گردوں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ تمام افراد آپس میں عربی زبان میں گفتگو کر رہے تھے جس کی تصدیق بعد میں ڈی جی آ ئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کون تھے اور ان کو کہاں سے ہدایات مل رہیں تھیں یہ سب پتا چلایا جا چکا ہے تاہم میڈیا کے ساتھ اس وقت یہ حساس معلومات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -