وہ عورت جس نے اپنے شوہر کو مار ڈالا لیکن 18 سال تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی، ایسا کیسے ممکن ہوا؟ ایسی تفصیلات کہ انسان چکرا کر رہ جائے

وہ عورت جس نے اپنے شوہر کو مار ڈالا لیکن 18 سال تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے ...
وہ عورت جس نے اپنے شوہر کو مار ڈالا لیکن 18 سال تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی، ایسا کیسے ممکن ہوا؟ ایسی تفصیلات کہ انسان چکرا کر رہ جائے

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی علاقے ساﺅتھ ویلز کے ایک قصبے سے 18 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی گمشدگی کا معمہ بالآخر حل ہوا تو ایک ایسی پراسرار کہانی سامنے آگئی کہ جسے سننے والا ہر شخص خوف اور حیرت میں ڈوب گیا۔ جون سبائین نامی شخص کو اس کے گاﺅں والوں نے آخری دفعہ 1997ءمیں دیکھا تھا۔ اس کے غائب ہونے کے بعد اس کی بیوی لے این سبائن تنہا رہ گئی، اور تقریباً دو دہائیوں تک گاﺅں میں ہی مقیم رہی۔ روں سال ستمبر میں بالآخر مسز سبائن بھی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئی لیکن اس کی موت کے تین ہفتے بعد ان کے 18 سال قبل لاپتہ ہونے والے خاوند کی باقیات ان کے گھر کے قریب ہی ویران جگہ سے برآمد ہوگئیں۔

جب پلاسٹک کی شیٹ میں لپٹا ہوا ڈھانچہ ملا تو پولیس نے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جہاں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ مرنے والی خاتون کا 18 سال قبل لاپتہ ہونے والا خاوند ہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد معلوم کیا کہ 18 سال قبل مسز سبائن نے ہی اپنے خاوند کو ہلاک کیا اور پھر اس کی لاش کو پلاسٹک کی شیٹ میں لپیٹ کر تقریباً 2دہائیوں تک دنیا کی نظروں سے چھپائے رکھا۔ جریدے ڈیلی میل کے مطابق سراغ رساں چیف انسپکٹر گیرتھ مارگن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا پر اصرار کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مسز سبائن نے خاوند کے لاپتہ ہونے کے بعد کبھی بھی اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو نہیں کی تھی۔ مسز سبائن کے ہمسایوں کا بھی کہنا ہے کہ وہ خاصی خوش مزاج اور ملنسار خاتون تھی اور یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ اس نے اپنے خاوند کو ہلاک کرکے تقریباً 20 سال تک اس کی لاش بھی چھپائے رکھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...