یہ لوگ اپنی آنکھوں میں یہ چیزیں کیوں ڈال رہے ہیں؟ حقیقت آپ کو بھی پریشان کردے گی

یہ لوگ اپنی آنکھوں میں یہ چیزیں کیوں ڈال رہے ہیں؟ حقیقت آپ کو بھی پریشان کردے ...
یہ لوگ اپنی آنکھوں میں یہ چیزیں کیوں ڈال رہے ہیں؟ حقیقت آپ کو بھی پریشان کردے گی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آنکھ میں معمولی سا ذرہ بھی چلا جائے تو کسی طرح چین نہیں پڑتا جب تک وہ نکل نہ جائے، مگر انسٹا گرام پر ایک اکاﺅنٹ ہے جس پر صرف آنکھوں کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں لیکن ان آنکھوں میں سوئی سے لے کر نیل پالش تک مختلف چیزیں ڈالی گئی ہوتی ہیں۔انسٹاگرام کے دیگر صارفین اس اکاﺅنٹ کے ایڈمن کو ایسی تصاویر بنا کر بھیجتے ہیں اور ایڈمن اس اکاﺅنٹ سے انہیں شیئر کرتا ہے۔آنکھوں میں اس خطرناک طریقے سے اشیاءڈالنے کے پیچھے مقصد محض تفریح اور لوگوں کو محظوظ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں صارف نے اپنی آنکھ کے پپوٹے میں ہیئر کلپ کا دندانا ڈال رکھا ہے تو کسی نے ہیئر پن اور کسی نے گلٹر۔

اس اکاﺅنٹ کی مقبولیت اس قدر ہے کہ اس کے فالوورز کی تعداد 1لاکھ 10ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ان خوفناک پوسٹس پر طرح طرح کے کمنٹس دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کچھ لوگ خوف کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ صارفین کے ان کرتبوں پر حیران ہوتے ہیں۔ اس اکاﺅنٹ کے ایڈمن نے تصاویر بھیجنے والے صارفین کو تصویریں بنانے کا طریقہ بھی بتایا ہے جو اپنی جگہ انتہائی خطرناک ہے۔ ایڈمن کہتا ہے کہ اپنی آنکھ کا کلوز اپ لینے کے لیے ہمیشہ موبائل فون کا بیک کیمرہ استعمال کریں اور اس کی فلیش لائٹ آن رکھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...