سٹیل ملز خریدنے کیلئے سندھ نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیلئے 2رکنی کمیٹی بنا دی

سٹیل ملز خریدنے کیلئے سندھ نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیلئے 2رکنی ...
سٹیل ملز خریدنے کیلئے سندھ نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیلئے 2رکنی کمیٹی بنا دی

  


کراچی (این این آئی)سٹیل ملز خریدنے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی خریداری کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں سندھ نے پاکستان سٹیل ملز خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن سٹیل ملز کے معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے۔ سندھ حکومت کے ساتھ سٹیل ملز کی خریداری کا معاہدہ طے کیا جائے۔کمیٹی میں وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت واضح کرے کہ وہ کن شرائط کے ساتھ پاکستان سٹیل ملز سندھ حکومت کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔

مزید : کراچی


loading...