امریکی فوج نے سکھ کیپٹن کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی

امریکی فوج نے سکھ کیپٹن کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی
امریکی فوج نے سکھ کیپٹن کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی

  


واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کے ایک سکھ کیپٹن کو سروس کے دوران خصوصی رعایت دیتے ہوئے داڑھی رکھنے اور سر پر پگڑی باندھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ کیپٹن سمرت پال سنگھ کو یہ اجازت پنٹاگون کی جانب سے فوجیوں کیلئے ”کلین کٹ“ کی ضرورت میں نرمی کئے جانے کے دو سال بعد دی گئی ہے۔ فوج کی پابندیاں جن پر اب انفرادی کیسز کی بنیاد پر اپیل کی جا سکتی ہے کی بنیاد پر اب سکھ فوجیوں کو بالوں کو کاٹنے اور رکھنے میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ سکھ اتحاد کے مطابق میڈیکل وجوہات کی بنا پر تو پہلے کئی افراد کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی مگر 80 کی دہائی سے یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ امریکی فوج میں مذہبی بنیاد پر کسی کو داڑھی رکھنے کی اجازت ملی۔ سمرت پال سنگھ افغانستان میں سڑک کے اطراف نصب بموں کو صاف کرنے اور دیگر خدمات پر برونز سٹار حاصل کر چکے ہیں اور 10 سال تک داڑھی رکھنے کی اجازت کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے اپنی سکھ شناخت برقرار رکھنے اور اپنی قوم کی خدمت پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...