انٹرنیشنل ورکشاپ، سٹیٹ بنک کی سینئر خاتون عہدیدار کو بنگلہ دیش داخلے سے روکدیا گیا، ویزا نہیں تھا: حکام
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) سٹیٹ بنک کی سینئر خاتون عہدیدار کو ڈھاکہ ائیر پورٹ پر ویزانہ ہونے کی بنا پر بنگلہ دیش داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آف سٹیٹ بنک عاصمہ خالد 2 روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ میں شرکت کیلئے اتوار کو قطر ائیر ویز کی پرواز پر شاہ جلال ائر پورٹ پہنچی تو حکام نے انہیں بنگلہ دیش میںداخل ہنے کی اجازت نہ دی۔ امیگریشن پولیس کے سپیشل سپرنٹنڈنٹ محبوب الرحمن نے بتایا کہ ان کے پاس بنگلہ دیش کا ویزا نہیں تھا اور پاکستانی شہریوں کیلئے ”آمد پر ویزا“ کی کوئی شق بھی موجود نہیں۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق عاصمہ خالد کو اتوار کی رات سے پیر کی دوپہر تک ائرپورٹ پر روکے رکھا گیا اور پھر واپس بھیج دیا گیا۔