پیسوں کے بٹوارے پر جھگڑا ،ڈاکوﺅں نے اپناہی ساتھی مارڈالا

پیسوں کے بٹوارے پر جھگڑا ،ڈاکوﺅں نے اپناہی ساتھی مارڈالا
پیسوں کے بٹوارے پر جھگڑا ،ڈاکوﺅں نے اپناہی ساتھی مارڈالا

  


کراچی (ویب ڈیسک) پیسوں کے بٹوارے پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو ہلاک کر دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشن ضیاءکی پہاڑی سے 27 سالہ نوجوان کی لاش ملی، پولیس نے لاش کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت حسن عرف بچہ کے نام سے ہوئی ایس ایچ و ظہیر حسین کا کہناہے کہ مقتول کی جیب سے 30 بور پستول کی پانچ گولیاں اور ایک ہزار روپے ملے ہیں حسن عرف بچہ ڈکیت گروپ منا عرف ٹوپی کا کارندہ تھا، ان کے درمیان اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیسوں کے بٹوارے پر جھگڑا ہواتھا۔

مزید : کراچی


loading...