کوئٹہ ٹیم کا مالک شاہد آفریدی پر ڈورے ڈالنے لگا

کوئٹہ ٹیم کا مالک شاہد آفریدی پر ڈورے ڈالنے لگا
کوئٹہ ٹیم کا مالک شاہد آفریدی پر ڈورے ڈالنے لگا

  


کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان میں کھیلوں کی دنیاکا مشہور نام اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ کی فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے قومی ٹی ٹونٹی کپتان اور آل راﺅنڈ شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شہرت کی بدولت دنیا میں کسی بھی جگہ بڑی تعداد میں لوگوں کو میدانوں کا رخ کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں لہٰذا پاکستان سپر لیگ کی مہم سرکرنے کیلئے شاہد آفریدی پہلے کھلاڑی ہوں گے جسے کوئٹہ کی ٹیم اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔ 4 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کیلئے انتہائی پر جوش ندیم عمر نے کہا کہ وہ کوئٹہ کی ٹیم کو مضبوط دستے کی شکل دے کر قومی سطح پر نظر انداز کیے گئے صوبہ بلوچستان کو پاکستان کرکٹ میں منظر عام پر لانے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...