دبنگ لیڈی کا چھاپہ، 3 ہوٹل بند، ایک کو جرمانہ

دبنگ لیڈی کا چھاپہ، 3 ہوٹل بند، ایک کو جرمانہ
دبنگ لیڈی کا چھاپہ، 3 ہوٹل بند، ایک کو جرمانہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی دبنگ لیڈی عائشہ ممتاز نے قیمتی انسانی صحت کو داؤپر لگانے والے 4 ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ہوٹلوں کو بند جبکہ ایک کے مالک کو بھاری جرمانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے فیصل ٹاؤن میں 4 ہوٹلوں پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران چاروں ہوٹلوں میں صفائی کا معیار انتہائی ناقص تھا جبکہ ملازمین زخمی ہاتھوں سے کھانا بنارہے تھے۔ علاوہ ازیں ہوٹل مالکارن ملازمین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش نہیں کرسکے جس پر دبنگ لیڈی نے 3 ہوٹلوں کو فوری طورپر سِیل کردیا جبکہ ایک ہوٹل کے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کرکے آخری وارننگ دیدی ہے۔

مزید : لاہور


loading...