پشاور حملے کے بعد شہری نے ہنگامی حالات میں مدد دینے والی موبائل ایپ ”محافظ “ بنالی

پشاور حملے کے بعد شہری نے ہنگامی حالات میں مدد دینے والی موبائل ایپ ”محافظ “ ...
پشاور حملے کے بعد شہری نے ہنگامی حالات میں مدد دینے والی موبائل ایپ ”محافظ “ بنالی

  


اسلام آباد (صباح نیوز) گزشتہ برس 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 134 بچوں کی شہادت کے بعد ایک شہری نے ایمرجنسی حالات میں مدد دینے والی ایک موبائل ایپ تیار کرلی، فہد محمود خان نے اس واقعہ سے خوفزدہ ہو کر اپنے 7 سالہ بیٹے کو سکول چھڑا دیا تاہم 3ماہ گھر میں پڑھانے کے بعد انہوں نے حفاظتی ایپ تیار کرنے کی ٹھانی، 5.5mb کی ایپ ”محافظ“ مفت ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے، صارفین کو اضافی معلومات مثلاً بلڈ گروپ وغیرہ دے کر ایمرجنسی میں رابطے کیلئے لوگوں کا انتخاب ہوتا ہے، آگ، سیلاب، زلزلہ یا حملے کی ایمرجنسی میں بٹن دباتے ہی پیغام 30سیکنڈ میں متعلقہ افراد تک پہنچ جاتا ہے، فون سوئچ آف ہو تو پاور بٹن کو دو مرتبہ دبانے سے بھی نامزد فرد کو متاثرہ شخص کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے، فہد محمود کے مطابق ایپ ان کے ایک ساتھی کو اغواءسے بچا چکی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...