وہ ہتھیار جو بھارت گزشتہ 20 سال سے بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن جتنے بھی بنائے ناکارہ نکلے، ایسی داستان کہ پڑھ کر ہنسی روکنا مشکل

وہ ہتھیار جو بھارت گزشتہ 20 سال سے بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن جتنے بھی بنائے ...
وہ ہتھیار جو بھارت گزشتہ 20 سال سے بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن جتنے بھی بنائے ناکارہ نکلے، ایسی داستان کہ پڑھ کر ہنسی روکنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ساختہ چار ڈرون طیاروں میں سے آخری طیارہ بھی گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے پربھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔ بھارت کے اپنے بنائے گئے تین ڈرون طیارے اس سے قبل ہی اپنی تجرباتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارت کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)نے 20سال کی محنت اور اربوں روپے کی لاگت کے بعد4 ”نشانت“ ڈرون طیارے بنا کر فوج کے حوالے کیے تھے مگر ان چاروں میں سے کسی ایک کو بھی دوسری بار فضاءمیں بلند ہونا نصیب نہیں ہوا۔ڈی آر ڈی او نے 1995ءمیں میں ڈرون طیارہ بنانے کے مشن کا آغاز کیاتھا۔

مزید جانئے: ”بھوکے، ٹیکنالوجی سے نا آشنا بھارتی باشندے“ آسٹریلوی اخبار میں دلچسپ کارٹون شائع
اب عالم یہ ہے کہ ڈی آر ڈی او بھارتی فوج کو اس کا مورد الزام ٹھہرا رہی ہے کہ انہیں طیارے اڑانا ہی نہیں آتے جبکہ فوج اس ادارے کو لعن طعن کر رہی ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ انہوں نے 20سال تک ملک کا پیسہ پانی کی طرح بہایا اور ایک ڈرون طیارہ نہیں بنا سکے، ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔بھارت کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل پی سی کاٹک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اس سے قبل اسرائیل سے خریدے گئے درجنوں ڈرون طیارے کامیابی کے ساتھ استعمال کر رہی ہے۔ ڈی آر ڈی او کے بنائے گئے طیارے میں ہی کئی نقائص ہیں جس کی وجہ سے پہلی فلائٹ میں ہی گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر پیسے کے ضیاع پر ڈی آر ڈی او کا احتساب کون کرے گا؟واضح رہے کہ بھارت نے یہ ڈرون طیارہ اسرائیل سے خریدے گئے طیاروں کی نقل سے تیار کرنے کی کوشش کی تھی مگر بھارتی انجینئرز نقل کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔