خوشگوارازدواجی زندگی کی خواہش ہوتو اپنے ہمسفر سے یہ باتیں کبھی بھی نہ کہیں

خوشگوارازدواجی زندگی کی خواہش ہوتو اپنے ہمسفر سے یہ باتیں کبھی بھی نہ کہیں
خوشگوارازدواجی زندگی کی خواہش ہوتو اپنے ہمسفر سے یہ باتیں کبھی بھی نہ کہیں

  


لندن(نیوزڈیسک)ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادہ شدہ زندگی مثالی گزرے اور کبھی بھی اسے کوئی آپسی رشتے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔اگر آپ کی بھی یہ خواہش ہے تو اپنے ہمسفرکو ذیل میں بتائی گئی باتیں ہرگز مت کہیں۔

اب کچھ نہیں بچا

یہ بات ہرگز مت کہیں کیونکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ ذہنی طور پر ہار چکے ہیں اور اب کسی بھی طرح بات کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔جب بھی آپ کے منہ سے یہ الفاظ ادا ہوں گے تو نہ صرف آپ کا جیون ساتھی بلکہ باقی دنیا بھی یہ سمجھے گی کہ آپ اس بندھن سے تنگ آچکے ہیں اور اس کو ختم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تم بے وقوف ہو

کسی بھی انسان کو یہ سننا ہر گزپسندنہیں ہوتا کہ اسے بے وقوف کہا جائے۔چاہے کوئی مرد ہو یا عورت اگر آپ اسے ان الفاظ سے پکاریں گے تو وہ کبھی بھی آپ کو پسندنہیں کرے گااوراگر میاں بیوی کو یابیوی میاں کو ایسے الفاظ سے پکاریں تو سمجھیں کہ اب بندھن انتہائی کمزور ہوچکا ہے لہذا کبھی بھی اپنے ہم سفر کویہ بات مت کہیں۔

کاش میں نے شادی نہ کی ہوتی

یہ الفاظ بھی اس بات کااظہار ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی سے تنگ آچکے ہیں اوراب چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح آپ کی زندگی سے چلا جائے۔یہ الفاظ بھی میاں بیوی کے تعلق کو ختم کرنے میں زہرقاتل ثابت ہوتے ہیں۔

تم بالکل بورنگ ہو

یہ اس بات کااظہارہے کہ اب آپ کو اپنے جیون ساتھی میں ہر گز کوئی دلچسپی نہیں رہی اور اس کی کوئی بات بھی آپ کو محظوظ نہیں کرتی ۔ایسے الفاظ کبھی کبھار انسان ذہنی تناﺅ کا شکار ہوکر ادا کردیتا ہے لیکن ہر بات اس کا آعادہ کرنے سے جیون ساتھی نفسیاتی طور پر آپ سے دور ہونے لگتاہے اور رشتہ ایک بوجھ بنتا چلا جاتا ہے۔

تم اپنے باپ جیسے ہو/تم اپنی ماں جیسی ہو

کسی بھی انسان کو یہ بات ہرگز اچھی نہیں لگتی کہ کوئی بھی شخص اس کے والدین کو برے الفاظ میں یاد کرے اور اگر آپ کا ہمسفرہی ایسا کرنے پر تُل جائے تو سمجھ لیں کہ اب یہ رشتہ ایک کچے دھاگے میں بندھاہے لہذایہ الفاظ بھی رشتے کو ختم کردیتے ہیں۔

مجھے کوئی اور پسند ہے

یہ بات اگرمیاں بیویسی سے کہے یا بیوی میاں سے تو سمجھ لیں کہ اب اس بندھن کو ختم ہونے میں چند دن کی باقی ہیں۔کسی بھی عورت یا مرد کے لئے یہ الفاظ سننا جیتے جی مرجانے کا مقام ہوتاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...