امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ،حسینہ واجد کے ظلم و جبر کے شکار رہنماﺅں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ،حسینہ واجد ...
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ،حسینہ واجد کے ظلم و جبر کے شکار رہنماﺅں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے قومی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالم اسلام اور عالمی برادری سے رابطہ کرے اور پاکستان سے محبت کے جرم میں بھارتی کٹھ پتلی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے ظلم و جبر کا شکار رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلندکی جائے۔

مزید : اسلام آباد


loading...