قومی کبڈی ٹیم سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، رانا سرور

قومی کبڈی ٹیم سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، رانا سرور

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سیف گیمز 6 فروری سے بھارت میں کھیلے جائینگے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے 25 مرد کھلاڑی شرکت کر ر ہے ہیں، مرد کھلاڑیوں میں ناصر علی، مقصود علی، وسیم سجاد، ابرار حسین، محمد رضوان، ابرار خان، محمد ناصر، محمد عمران، محمد ندیم، عاطف وحید، تحسین اللہ، طارق ڈوگر، حسن رضا، عثمان زادہ، کاشف رزاق، عاطف سہیل، حیدر علی، اخلاق حسین، عبدالمختار، محمد رضوان شامل ہیں۔

، محمد یسین، عثمان خان، عاطف مبین، عمران عارف اور عثمان خان شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...