رگبی لیگ، اسلام آباد جنز نے ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کو شکست دیدی

رگبی لیگ، اسلام آباد جنز نے ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سروس ٹائرز پریمیئر 15 سائیڈ رگبی لیگ کے سیکنڈ لاسٹ میچ میں اسلام آباد جنز نے ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کو 47-5 سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد جنز نے ڈی ایچ اے وائلڈ بیرز کے خلاف جاندار کھیل پیش کیا ۔ ڈی ایچ اے کے چند کھلاڑی انجریز اور مصروفیت کی وجہ سے نہ کھیل سکے جس کا فائدہ بھی اسلام آباد جنز نے اٹھایا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر سکور 25 اسلام آباد جنز اور 0 ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز تھا۔ دوسرے ہاف میں ڈی ایچ اے کے کھلاڑیوں نے کافی جان ماری مگر میچ نہ جیت سکے۔ اسلام آباد کی طرف سے حماد نے دو، ذیشان،سعد، بلال بٹ اور راحیل نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔ ڈی ایچ اے کی طرف سے واحد ٹرائی وسیم نے سکور کی۔ 25 دسمبر کو سروس ٹائرز پریمیئر رگبی لیگ کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔ تقریب انعامات بھی اسی روز ہوں گی۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کہا کہ اس سال کی رگبی لیگ بہت زیادہ کامیاب گئی ۔ پاکستان رگبی یونین نے پاکستان میں رگبی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...