قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے لاہور ریجن وائٹس کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج 16دسمبر سے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سعود احمد خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔ تین ہفتوں کے کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ، فیلڈنگ سیشنز، نیٹ پریکٹس اور پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا ۔کیمپ کے پہلے روز لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور لیکچر دیں گے ۔ جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں عثمان صلاح الدین، اخلاق بٹ، انس محمود، جمیل خان، عمران ڈوگر، شجاع حیدر، محمد حمزہ، سمیع اسلم، جنید علی، جہانزیب عبداللہ، آصف رضا، محمد وحید، فہد مسعود، سیف الرحمن، کامل اکرم، فیصل خان،عمر فاروق، اسفند مہران، ساجد وٹو، محمد وقاص، ناصر علی عطاری، مظہرالحق، مصطفی اقبال، قیصر اشرف، تنزیل الطاف، حارث نصیر، احمد بلال، جہانزیب جاوید، احسن طارق، سلمان فیاض، گوہر حفیظ، رضوان حسین، امیر حامد، طارق نواز، فہد عثمان، زین الحسنین، بلاول، رانا محمد اویس، آصف اشفاق، عبدالمتین، شاہد نواز، سعداللہ غوری، عادل اکرم , رمیز یونس ، فہد فاروق ، محمد زاہد، زین اسلام ، ابو بکر خان ، عبدلوحید ، سلمان علی ، اعجاز علی ، محمد آصف اور محمد فیصل شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...