جائلز کلارک کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو منانے کی کوشش ناکام

جائلز کلارک کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو منانے کی کوشش ناکام

ممبئی( صبا ح نیوز)جائلز کلارک کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں بھارتی بورڈ نے ثالث کا کردارادا کرنے والے جائلز کلارک کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی بھارتی بورڈ نے جائلز کلار ک کو بھی وہی جواب دیا جو اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیا تھا جبکہ انہوں نے بھارتی بورڈ کے اس رویہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس فی الحال انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈکہتا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سیریز سے انکار کیا جائے پی سی بی نے جائلز کلارک سے اس حوالے سے بہت امیدیں وابستہ کرلی تھیں اور ان کو بھی بھارتی بورڈ کی جانب سے انکار کا جواب ہی ملا ہے یاد رہے کہ بگ تھری کو منظور کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ سیریز کی لالچ قبول کی تھی لیکن اس کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...