آئی سی سی انٹر کانٹینینٹل کپ کے تیسرے راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی انٹر کانٹینینٹل کپ کے تیسرے راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی انٹر کانٹینینٹل کپ کے تیسرے راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹیبل ٹاپرز آئرلینڈ کی ٹیم پاپوا نیوگنی کے مدمقابل ہو گی۔ یہ میچ آئندہ سال 31 جنوری سے 3 فروری تک ٹاؤنسویلی میں کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ابتدائی دو میچ جیت کر 40 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ دیگر میچوں میں ہانگ کانگ کی ٹیم 21 سے 24 جنوری تک سکاٹ لینڈ سے نبرد آزما ہوگی۔
یو اے ای اور ہالینڈ کے مابین میچ ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ افغانستان اور نمیبیا کی ٹیمیں 10 سے 13 اپریل تک کھیلا جائے گا۔