پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز آج فیصلہ کن ٹی20 میں مدمقابل

پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز آج فیصلہ کن ٹی20 میں مدمقابل

دبئی (این این آئی)پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل آج آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا ٗپانچویں اور فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اے نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دوسرا میچ انگلینڈ لائنز نے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ تیسرے میچ میں گرین شرٹس نے ایک بار پھر 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں سبقت حاصل کر لی تاہم چوتھے میچ میں انگلش ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور میچ 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز ایک بار پھر برابر کر دی۔ پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں میچ کے حوالے سے کھلاڑیوں پرکوئی پریشر نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...