آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی چوتھی پوزیشن

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی چوتھی پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا اور پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے،بیٹسمین کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلے،اے بی ڈویلیئرز دوسرے، کین ولیئم سن تیسرے جبکہ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ ترقی پا کرچھٹے اور مصباح الحق ایک درجہ ترقی پا کر دسویں نمبر پر براجمان ہیں، باؤلنگ رینکنگ میں ڈیل سٹین پہلے، ایشون دوسرے،جیمز اینڈرسن اور یاسر شاہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ 114پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 110کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 109کے ساتھ تیسرے، پاکستان 106کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 99کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ 95پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ بیٹسمین کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلے پاکستان کے یونس خان ایک درجہ ترقی پا کرچھٹے اور مصباح الحق ایک درجہ ترقی پا کر دسویں نمبر پر براجمان ہیں، باؤلنگ رینکنگ میں ڈیل سٹین پہلے، ایشون دوسرے،جیمز اینڈرسن اور یاسر شاہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔