پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 سے 31دسمبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں بلوچستان ‘ پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد اے جے کے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھارت میں ہونے والی ایشیاء4 کپ اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی ہوم سریزکیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...