24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان جوڈو فیدڑیشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی، ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس و دیگر ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ 30دسمبر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...