نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی کو بالترتیب تین اور دو میچز کیلئے آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ ہنری نیکولز پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 24 سالہ ہنری کو گزشتہ بارہ ماہ کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ ٹیم کیلئے ایک طویل سیزن ہے اسلئے ہمیں چند نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، نیکولز کی شمولیت بھی اسی کی کڑی ہے۔ میٹ ہنری ابتدائی دو میچز میں ساؤتھی کی جگہ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان برینڈن میک کولم، ڈگ بریسویل، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، مچل میک لینا گہان، ایڈم ملن، ہنری نیکولز، لیوک رونچی، مچل سنٹنر، ایش سودی،روز ٹیلر، کین ولیمسن اور جارج وورکر پر مشتمل ہے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...