فی الحال ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ نہیں، راجر فیڈرر

فی الحال ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ نہیں، راجر فیڈرر

دبئی(آئی این پی) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے ابھی آتش جوان ہے اور وہ ریو اولمپکس میں حصہ لینا اور عالمی نمبر ون نوواک جو کو وچ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ کے میچ سے قبل ایک انٹرویو میں عالمی نمبر تھری ٹینس سٹار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا ان کا جلد ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کا عزم جوان ہے اور کھیل کیلئے اندر کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی۔ وہ میدان میں آکر زیادہ پر اعتماد ہوتا ہے اور وہ پہلے کی نسبت اب زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی صحت اور فٹنس بہت عزیز ہے اور وہ اس کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اور وہ جب تک فٹ ہیں ریٹائر نہیں ہوں گے۔ ان سے جب کہا گیا کہ کیا وہ دو سال تک ریٹائر ہو جائیں گے تو انہوں نے فوراً جواب دیا نہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا رہے ہیں اوران کی ذہنی وجسمانی صحت بہت اچھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...