ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان

ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے جاپان میں ہونے والی ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایشیئن روڈ مینز اور ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 20 سے 14جنوری تک جاپان میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 18 جنوری کو جاپان روانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کہ ایونٹ کیلئے7 مرد اور 3 خواتین سمیت ایک منیجر جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں صابر ‘ نثار ‘ نجیب اللہ ‘ محسن خان ‘ ذیشان علی‘ اویس خان اور محمد عباس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صبیحہ راجیہ شبیر اور راشدہ منیر شامل ہیں جبکہ کرنل (ر) سعد ابن الحسن بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...