انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سٹیون فن کو طلب کر لیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سٹیون فن کو طلب کر لیا

لندن (اے پی پی) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر سٹیون فن کو سکواڈ میں طلب کر لیا۔ فن کو پاؤں کی انجری کے باعث ابتدائی طور پر سکواڈ سے نظرانداز کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے انگلینڈ لائنز کے ساتھ دورہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اے کے خلاف سیریز میں اپنی فٹنس ثابت کر دی جس کی وجہ سے انہیں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ فن نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں، مجھے سکواڈ میں شمولیت پر خوشی ہوئی۔

، پلیئنگ الیون میں موقع ملا تو اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...